بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے برابر لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے برابر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستانی طلبہ کو زرعی شعبے میں تربیت کے لیے چین روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ اس میں بلوچستان کا کوٹہ زیادہ رکھا گیا ہے، جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی زیادہ حصہ دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 300 طلبہ کا پہلا بیج چین سے ٹریننگ مکمل کرکے واپس آ چکا ہے، جبکہ مزید طلبہ بھی میرٹ کی بنیاد پر تربیت کے لیے چین بھیجے جا رہے ہیں۔ اور کچھ پہلے سے وہاں پر موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ چین ہمارا آزمودہ اور بااعتماد دوست ہے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا تاکہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوسکے۔

’چین جانے والے طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں‘

ان کے مطابق چین جانے والے طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں اور وہ اپنی محنت اور علم سے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے چین میں ٹریننگ کا کوٹہ ان کی آبادی کے تناسب سے 10 فیصد زیادہ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی بلوچستان کے لیے اضافی کوٹہ مختص کیا جائے گا تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور تحقیق میں سہولت ملے۔ پاکستان کی ترقی کی اصل کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم محنت کرکے وہ مقام حاصل کریں گے جہاں قرضے نہ لینا پڑیں بلکہ اپنے وسائل کا استعمال کرکے ملک کو ترقی دی جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ اب پاکستان میں صرف میرٹ، امانت اور دیانت کا سکہ رائج ہوگا، اور شفافیت پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

زراعت کی ترقی کے لیے ہنرمند افراد انتہائی اہم ہیں، چینی سفیر

اس موقع پر چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے ہنرمند افراد انتہائی اہم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہنرمند نوجوان پروگرام شروع کیا جو لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نوجوانوں سے متعلق اقدامات چینی صدر شی جن پنگ سے ملتے جلتے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستانی معیشت مستحکم اور زر مبادلہ میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ زراعت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی