واٹس ایپ کا نیا فیچر، مس کال کا جواب ملے گا خودکار وائس نوٹ کی صورت میں

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کردیا ہے جس کے تحت اگر کسی کی کال کا جواب نہ ملے تو کال کرنے والا فوراً وائس پیغام چھوڑ سکے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کے پاس 2  اختیارات ہوں گے، یا تو دوبارہ کال کرنے کی کوشش کریں یا پھر براہِ راست وائس پیغام ریکارڈ کریں۔ یہ پیغام اس چیٹ میں ظاہر ہوگا جہاں کال مس ہوئی تھی، تاکہ صارف فوری طور پر فالو اَپ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! محض ایک واٹس ایپ کال کیسے آپ کی بینک تفصیلات کو لیک کرسکتی ہے؟

بیٹا ورژن میں شامل اس فیچر کے مطابق جیسے ہی وائس پیغام ریکارڈ کیا جائے گا، وہ خودکار طور پر چیٹ میں بھیج دیا جائے گا اور جسے کال کی گئی تھی وہ اپنی سہولت کے مطابق سن سکے گا۔ ساتھ ہی مس کال کا نوٹیفکیشن بھی برقرار رہے گا تاکہ صارف کو یہ علم رہے کہ کال بھی مس ہوئی اور وائس پیغام بھی موصول ہوا ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کی اُن بڑی اپ ڈیٹس کا حصہ ہے جو حالیہ عرصے میں متعارف کرائی جارہی ہیں۔ دوسری جانب آئی فون استعمال کرنے والے بیٹا صارفین کے لیے بھی ایک نیا آپشن دیا گیا ہے جس سے وہ بیک وقت کئی پیغامات منتخب کرکے انہیں کاپی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے 8 نئے کارآمد فیچرز بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب، خصوصیات کیا ہیں؟

ذرائع کے مطابق کمپنی مزید فیچرز پر بھی کام کر رہی ہے، جن میں ایک نیا ’تحریری معاون‘ (Writing Help Assistant) شامل ہے جو صارفین کو لکھنے میں مدد اور تجاویز فراہم کرے گا، جبکہ حرکت کرتی تصاویر بھیجنے کے فیچر پر بھی تجربات جاری ہیں تاکہ مواد شیئر کرنے کے انداز کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی