پرندوں سے محبت: وراثت میں ملنے والا شوق کوئٹہ کے نوجوان کی پہچان

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اس بات پر پورا اترتے ہیں کوئٹہ کے رہائشی محمد بلاول جنہوں نے اپنے گھر میں پرندوں کی بے پناہ اقسام پال رکھی ہیں۔

پرندوں کے دلدادہ محمد بلاول خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرندوں سے محبت ان کی شخصیت کا اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق یہ شوق ان کو وراثت میں ملا ہے کیونکہ ان کے والد محکمہ لائیو اسٹاک سے ریٹائر ہوئے ہیں اور وہ خود بھی گھر میں مختلف اقسام کے پرندے پالا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی کے نوجوان پرندوں کے لیے دانا پانی کا انتظام کیسے کرتے ہیں؟

محمد بلاول خان کا کہنا ہے کہ دیگر نوجوانوں کی طرح انہیں بھی گاڑیوں اور نئی موٹر سائیکلوں کا شوق ضرور ہے، تاہم پرندے پالنا ان کے لیے محض ایک مشغلہ نہیں بلکہ روح کی تسکین کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ صبح سے رات تک اپنے پرندوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں اور ان پر بے پناہ خرچ بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ پرندوں کی بریڈنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کرتے رہے ہیں اور انہی پیسوں سے پرندوں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔ ان کے پاس زیادہ تر امپورٹڈ پرندے موجود ہیں جن میں کونیور، سینیمن، گرے پیرٹ، بلو توکوئی اور لو برڈز سمیت کئی اقسام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی ایسی مارکیٹ جہاں پرندے ہول سیل ریٹ پر ملتے ہیں

محمد بلاول خان نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں ان کا ایک بڑا فارم ہاؤس ہو جہاں پرندوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کو ایک ہی جگہ پر پالا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ شوق نہ صرف ان کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ ایک مثبت طرزِ زندگی اپنانے کا ذریعہ بھی ہے۔ مزید جانیے غالب نہاد کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp