کینیڈا نے امریکا پر عائد بیشتر جوابی محصولات ختم کر دیے

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا پر عائد 25 فیصد کے بیشتر جوابی محصولات واپس لے رہا ہے، تاہم امریکی گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس فی الحال برقرار رہیں گے۔

کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ یکم ستمبر سے نافذ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگادیا

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ موجودہ تجارتی معاہدے میں سب سے بہتر شرائط حاصل کی ہیں اور اب توجہ صرف ’اسٹریٹجک سیکٹرز‘ پر مرکوز ہے۔

پس منظر

کینیڈا نے مارچ میں امریکہ کے اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ڈیوٹی کے جواب میں تقریباً 21.7 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کیے تھے۔ یہ اقدام سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اٹھایا گیا تھا۔

CANADA-US-AMERICA-FLAGS

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں کینیڈا پر ٹیکس بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ اوٹاوا فینٹانائل کی اسمگلنگ اور سیکیورٹی امور پر امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔

امریکا کا ردِعمل

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کینیڈا کے فیصلے کو انتہائی تاخیر سے کیا گیا مگر خوش آئند قدم قرار دیا اور کہا کہ امریکا اس موقع کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سیکیورٹی خدشات پر مزید بات چیت کے لیے استعمال کرے گا۔

ٹرمپ-کارنی رابطہ

یہ اعلان صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم کارنی کے درمیان ہونے والی فون کال کے بعد سامنے آیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس گفتگو کو ’کارآمد اور وسیع البنیاد‘ قرار دیا اور جلد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔

کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جوابی محصولات ختم کرنے سے دو طرفہ مذاکرات کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

تجارتی معاہدہ زیرِ نظر

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا-میکسیکو-کینیڈا تجارتی معاہدے (USMCA) کا باضابطہ جائزہ آئندہ چند ماہ میں ہونا ہے، جو ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں طے کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی