بلوچستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تربت

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کی سرزمین پر ایک بار پھر امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر پہنچ گئے۔ تربت کے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے کو امن و استحکام کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف نے آج تربت، بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنا اور بلوچستان میں استحکام و خوشحالی کے لیے عسکری و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

تربت آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو سکیورٹی کے مجموعی ماحول، ’فتنہ الہند‘ کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی حالات بہتر بنانے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اچھی حکمرانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی پراکسی وار کھلی جنگ میں تبدیل، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول و ملٹری اداروں کی مشترکہ کاوشیں نہایت اہم ہیں۔ آرمی چیف نے جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کو دہرایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے مشکل حالات میں امن و استحکام قائم رکھنے میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ