مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کریا۔

یہ بھی پڑھیں: سمبڑیال ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے، ہم نے خوش اسلوبی کے تحت معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کرےگی، اسی طرح جہاں پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر تھی وہاں مسلم لیگ ن اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی۔

انہوں نے کہاکہ ہم مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سبی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے کوہیار خان ڈومکی بھاری اکثریت سے کامیاب

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جو ارکان اسمبلی 9 مئی کے کیسز میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے ہیں، ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کچھ حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp