ہیومن چیٹ: سعودی عرب میں تیار نیا مقامی مصنوعی ذہانت ماڈل لانچ کرنے کا اعلان

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیومین (HUMAIN) کے چیف ایگزیکٹو طارق امین نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سعودی عرب میں مکمل طور پر تیار کردہ نیا مصنوعی ذہانت ماڈل ‘ہیومن چیٹ’ HUMAIN CHAT باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا جسے مملکت کی تکنیکی خودمختاری کی سمت ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی ترجمہ فیچر متعارف کرا دیا

طارق امین کے مطابق منصوبہ ‘علّام’ کا آغاز سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی (سدايا) کے تحت ڈاکٹر عبداللہ الغامدی کی قیادت میں کیا گیا۔ یہ خطے کا پہلا ماڈل ہے جس کا بنیادی ڈھانچہ، ماڈل اور ایپلیکیشن سب سعودی عرب میں ہی ڈیزائن، تیار اور ہوسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لانچ صرف ایک پروڈکٹ کی رونمائی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مکمل خودمختاری کی جانب ایک جرات مندانہ قدم ہے جو مملکت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور خطے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیش رفت سعودی عرب کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے ذریعے مقامی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنا اور مستقبل کی عالمی معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرنا شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp