اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نئے اور سب سے جدید ورژن چیٹ جی پی ٹی 5 کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق، اس پروگرام کو 5,000 گھنٹے کے سخت جانچ عمل سے گزارا گیا ہے، یہ پچھلے ماڈل جی پی ٹی 4 کے مقابلے میں زیادہ ذہین، تیز اور کارآمد ہے، خاص طور پر تحریر نویسی، کوڈنگ اور صحت کے شعبے میں مؤثر نتائج فراہم کرے گا۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے جی پی ٹی 4 پر واپس جانے کی کوشش کی اور یہ تجربہ کافی مایوس کن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے، اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی ممکنہ قدر 500 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔

جہاں جی پی ٹی 4 بعض ’ممکنہ طور پر خطرناک‘ سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیتا تھا، وہیں جی پی ٹی 5 کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مخصوص حفاظتی اصولوں کے اندر رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے جوابات فراہم کرے اور کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے 11 ہزار ڈالرز سے زائد کا قرض کیسے اتارا؟

اوپن اے آئی کی ٹرینر مشیل پوکراس کے مطابق جی پی ٹی 5 اس بات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ کب کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا۔ ’یہ قیاس آرائی سے گریز کرتا ہے، اور اپنی حدود کو زیادہ وضاحت سے بیان کرتا ہے، اس طرح، پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں غیر مصدقہ دعوے کم ہو گئے ہیں۔‘

جی پی ٹی 5 پہلی بار صارفین کو ’ریزننگ فیچر‘ فراہم کرتا ہے، جو سافٹ ویئر کو جواب دینے سے پہلے اندرونی طور پر سوچنے یا ’چین آف تھاٹس‘ پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے، مفت صارفین کے لیے استعمال کی ایک حد مقرر کی گئی ہے، جس کے خاتمے پر انہیں جی پی ٹی 5 منی دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!