محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی وارننگ کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز کے تمام مرکزی ہائیکنگ ٹریلز ایک روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Public Safety Alert:
Due to forecast of heavy to very heavy rainfall in Islamabad, Margalla Hills Trails 2, 3, 4, 5 and Trail behind Saidpur Village will remain closed on 24th August 2025 for public safety.#Islamabad #MargallaHills #RainAlert pic.twitter.com/rMkzp3vzbr
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 23, 2025
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد صاحبزاہ محمد یوسف کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 24 اگست 2025 کو ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا، کیونکہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پھسلن اور دیگر حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں اور ہائیکرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 24 اگست کو کسی بھی ٹریل پر جانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ کو سنجیدگی سے لیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔