رائیونڈ میں معمولی تنازع خونریز جھگڑے میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چترال: سیلابی ریلے سے لکڑیاں نکالنے کے دوران تکرار، ایک شخص قتل، ملزمان گرفتار
واقعہ لاہور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب صرف 30 روپے کے فرق پر فروٹ کی خرید و فروخت کے دوران بحث چھڑ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فروٹ فروش اور خریدار کے درمیان ریٹ پر تکرار ہوئی، جس کے بعد فروٹ فروش نے اپنے چند ساتھیوں کو بلا لیا۔ صورتحال تیزی سے کشیدہ ہوگئی اور ہاتھا پائی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
اس دوران 2 بھائی واجد اور راشد زد میں آ گئے۔ جھگڑے میں دونوں شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم واجد جو دودھ فروش تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا بھائی راشد تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: میاں بیوی نے تکرار کے بعد ایک دوسرے کو قتل کردیا
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ علاقے میں اس افسوسناک واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔