چترال: سیلابی ریلے سے لکڑیاں نکالنے کے دوران تکرار، ایک شخص قتل، ملزمان گرفتار

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر چترال کے سیاحتی علاقے وادی کیلاش میں نالے سے لکڑیاں نکالنے کے دوران تکرار پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا، جس کے بعد ملزمان نے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لوئر چترال پولیس نے بتایا کہ تھانہ رومبور کی حدود میں مقامی افراد سیلابی ریلے سے لکڑیاں کو نکال رہے تھے کہ اس دوران لکڑیوں پر 3 افراد میں تکرار ہوئی جو لڑائی میں بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیں لکی مروت:فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد قتل

پولیس نے بتایا کہ سیلابی ندی میں لکڑیاں جمع کرنے کے تنازع پر 2 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، اور پتھر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ملزمان کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش ناکام

چترال پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ان کی تلاش شروع کی، اور اس دوران مبینہ ملزمان کی شناخت مطیع اللہ اور محمد قاسم کے ناموں سے ہوئی جو کیلاش وادی کے علاقے شیخان دیہہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان مقامی شخص کے قتل کے بعد افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں پاک افغان سرحد کے قریب پہنچے تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کوہستان: ایک اور ویڈیو اسکینڈل، غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کا قتل

پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا ہے کہ نالے سے لکڑیاں جمع کرنے کے دوران لڑائی ہوئی تھی اور اس دوران ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر: اسٹڈی، ورک اور وزٹ ویزا کی پراسیسنگ مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

آبنائے ہرمز اور جوہری معاہدے پر پیشرفت کی امید، امریکا اور ایران مذاکرات کے لیے تیار

آزادکشمیر انتخابات: دوسرے مرحلے میں خاتون سمیت 7 نئے امیدوار پہلی بار اسمبلی میں پہنچ گئے

نئے صوبوں کی بحث، مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

آزادکشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ ن نے 14پر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 5 سیٹوں پر کامیاب

ویڈیو

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر: اسٹڈی، ورک اور وزٹ ویزا کی پراسیسنگ مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور