افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
لیگ اسپنر راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نوین الحق طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ وہ دسمبر 2024 کے بعد پہلی بار افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے عنایا خان سے رابطہ کرکے کیا مطالبہ کیا؟ اداکارہ کا انکشاف
افغانستان نے اس سال اب تک کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلی، ٹیم کا آخری ٹی ٹوئنٹی دورہ دسمبر 2024 میں زمبابوے کے خلاف ہوا تھا۔
اس اسکواڈ سے حضرت اللّٰہ زازی اور زبید اکبری ڈراپ ہوئے ہیں جبکہ ابراہیم زدران اور شرف الدین اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
🚨 𝐀𝐟𝐠𝐡𝐚𝐧𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐬𝐪𝐮𝐚𝐝 𝐟𝐨𝐫 #AsiaCup2025
Rashid Khan (c), Rahmanullah Gurbaz, Ibrahim Zadran, Darwish Rasooli, Sediqullah Atal, Azmatullah Omarzai, Karim Janat, Mohammad Nabi, Gulbadin Naib, Sharafuddin Ashraf, Mohammad Ishaq, Mujeeb Ur Rahman, AM Ghazanfar,… pic.twitter.com/Omn5v68bS3
— Cricbuzz (@cricbuzz) August 24, 2025
انتخابی کمیٹی نے 3 ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی دیے ہیں، جن میں وفی اللّٰہ تراخیل، ننگیال خروٹے اور عبداللّٰہ احمدزئی شامل ہیں، جو کسی کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔
ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
افغانستان اپنا افتتاحی میچ 9 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ گروپ بی میں اس کے دیگر حریف بنگلادیش اور سری لنکا ہوں گے۔

ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے افغانستان 29 اگست سے شارجہ میں پاکستان اور یو اے ای کے ساتھ سہ ملکی سیریز بھی کھیلے گا، جس میں پہلے سے اعلان کردہ 22 رکنی کیمپ اسکواڈ شریک ہوگا۔
افغانستان اسکواڈ برائے ایشیا کپ 2025:
راشد خان (کپتان)، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید ملک، نوین الحق، فضل الحق فاروقی۔














