پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے شہر پیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی
ترجمان کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے پروازیں معطل کردی جائیں گی، تاہم اسلام آباد سے پیرس کیلئے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے پیرس کیلئے آخری پرواز 17 ستمبر کو روانہ ہوگی، جبکہ پیرس سے لاہور کی آخری پرواز 12 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے رواں سال 18 جون سے لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ تاہم اس وقت قومی ایئر لائن کے بیڑے میں شامل بارہ بوئنگ 777 طیاروں میں سے سات گراؤنڈ ہیں جس کی وجہ سے آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔













