پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے موقع پر پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس اشتہار پر جو تاثر دیا گیا ادارے کا ہرگز ایسا کوئی مقصد نہیں تھا، اصل میں اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے پر جاری متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا یہ اشتہار ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے آغاز پر جاری اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

کچھ روز قبل سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سوال اٹھایا تھا کہ اس اشتہار سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، بتایا جائے یہ کون سی اشتہاری ایجنسی ہے۔

شیری رحمان کے سوال پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثرگیا۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘

یاد رہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جب پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہورہی تھی تو قومی ایئرلائن کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا تھا جس میں طیارہ ایفل ٹاور کی طرف جارہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی لکھا گیا ’وی آر کمنگ‘۔ پی آئی اے کے اس اشتہار پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں