آرٹیکل 370 کی منسوخی غیر آئینی، بی جے پی وعدہ خلافی کی مرتکب ہوئی، سابق بھارتی وزیر داخلہ

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے ریاستی حیثیت بحال کرنے کا وعدہ پورا نہ کر کے سنگین وعدہ خلافی کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، چدمبرم نے بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی نام نہاد منسوخی کو برقرار نہیں رکھا بلکہ نریندر مودی حکومت کی 5 اگست 2019 کی کارروائی کو غیر آئینی اور ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرائیں گے، کانگریس کا ریاستی انتخابات سے قبل کشمیریوں سے وعدہ

انہوں نے لکھا کہ حکومت کا آرٹیکل 367 میں ترمیم کرنا، آرٹیکل 370(3) کو بدلنا اور بعد ازاں آرٹیکل 370 کو ختم کرنا عدالت نے کالعدم قرار دیا، جبکہ عدالت نے صرف آرٹیکل 370(1) کے تحت بھارتی آئین کو جموں و کشمیر پر لاگو کرنے کو برقرار رکھا۔

چدمبرم نے زور دیا کہ مودی حکومت نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ 30 ستمبر 2024 تک ریاستی حیثیت بحال کر دی جائے گی، مگر انتخابات کے انعقاد کے باوجود جموں و کشمیر آج بھی یونین ٹیریٹری کے درجے پر کھڑا ہے، جو ایک کھلی وعدہ خلافی ہے۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا لالی پاپ

انہوں نے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو اس معاملے میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ریاستی حیثیت سے محرومی کشمیری عوام کا سب سے بڑا شکوہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب