پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی، لیکن انہیں سیاست کی نذر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کیوں؟
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لاہور والے اپنے شہر سے باہر نکل کر پشاور اور کراچی کا معائنہ کریں، تو فرق واضح طور پر سمجھ آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد کوئی بھی صوبہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اختیار اور وسائل نہیں ملے۔
سعد رفیق نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مسلسل تیسری حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہاں ایک ارب درخت لگائے گئے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے مزید کہا کہ 350 ڈیمز میں سے اگر کوئی ساڑھے تین ڈیمز کے نام بتا دے تو وہ مان جائیں گے۔