پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے جونیئر مرد تیراکوں نے رومانیہ میں اختتام پذیر ہونے والی ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی قومی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

برطانیہ میں مقیم ریان اعوان نے مینز 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 30.87 سیکنڈ کا وقت نکال کر 17 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا، جو عبدال عزیز چوہدری نے 30.98 سیکنڈ میں قائم کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ ریان کی پیدائش سے بھی پہلے بنایا گیا تھا۔ وہ 86 تیراکوں میں سے 58 ویں نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیراکی کا مقابلہ جان لیوا ثابت، معمر شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق

دوسری جانب اذلان سہیل نے انڈر 16 انفرادی میڈلی کے دونوں ایونٹس میں تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے 200 میٹر انفرادی میڈلی میں 2:14.18 کا وقت نکال کر احمد درانی کا ریکارڈ توڑا، جو گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اذلان نے 400 میٹر انفرادی میڈلی میں بھی 4:54.68 کے ساتھ امان صدیقی کا 2022 کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

صرف 16 سالہ اذلان نے 10 مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور ہر ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 50 میٹر بٹر فلائی میں 26.72 سیکنڈ کا وقت نکالا، جبکہ 100 میٹر فری اسٹائل میں 54.73 سیکنڈ کے ساتھ ساتھی کھلاڑی علی متھا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دونوں تیراکوں نے حریم ملک اور مہر مقبول کے ساتھ مل کر مکسڈ 4×100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں بھی نیا قومی ریکارڈ 4:10.45 پر قائم کیا۔

’علی متھا کی انفرادی ایونٹس میں بھی نمایاں کارکردگی‘

علی متھا نے انفرادی ایونٹس میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 50 میٹر بیک اسٹروک میں 27.38 سیکنڈ کے ساتھ 87 میں سے 43 واں مقام حاصل کیا، جبکہ 100 میٹر بیک اسٹروک میں گزشتہ سال کا اپنا ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے 1:01.19 پر مقابلہ مکمل کیا۔

محید صادق لون نے بھی کئی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 200 میٹر بیک اسٹروک میں 2:24.33 اور 200 میٹر انفرادی میڈلی میں 2:20.78 کا وقت نکالا۔

’خواتین ایونٹس میں حریم ملک نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھی‘

خواتین ایونٹس میں حریم ملک نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھی اور 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 36.12 سیکنڈ کا وقت نکالا، جو ان کا قائم کردہ قومی ریکارڈ بھی ہے۔

انہوں نے 50 میٹر فری اسٹائل میں بھی کامیابی حاصل کی، جہاں وہ 30.71 سیکنڈ کے ساتھ ساتھی تیراکیہ فاطمہ سلمان سے آگے نکل گئیں۔ صرف 14 سالہ فاطمہ نے 100 میٹر بٹر فلائی اور 200 میٹر انفرادی میڈلی میں بھی حصہ لیا۔

مہر مقبول اور رقیہ عقیل نے خواتین کے بیک اسٹروک ایونٹس میں شاندار مقابلہ کیا۔ مہر نے 100 میٹر فری اسٹائل میں 1:10.03 اور 200 میٹر میں 2:28.44 کا وقت نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس: دریائے سین 102 برس بعد عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا

ٹیم ایونٹس میں مردوں نے 4×100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں 3:47.91 کا وقت نکالا جبکہ خواتین نے یہی ایونٹ 4:48.46 پر مکمل کیا۔ میڈلی ریلے میں بھی پاکستانی ٹیموں نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ