میرے اور شہباز شریف کے ویژن میں مطابقت، خطے میں تعاون کے دروازے کھولنے چاہییں، پروفیسر یونس

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس نے کہا ہے کہ خطے میں ہر ممکن تعاون کے دروازے کھولنے چاہییں، خاص طور پر نوجوانوں کے مابین روابط کو فروغ دینا ضروری ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف میرا ویژن ایک دوسرے سے مطابقت رکھتا ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سارک کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پاکستان سمیت رکن ممالک سے تعلقات کو سب سے بڑی ترجیح سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کو 500 اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا

انہوں نے ثقافتی تبادلوں کو بھی اہم قرار دیا اور کہاکہ جب پاکستانی گلوکار بنگلہ دیش میں پرفارم کرتے ہیں تو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں، یہی وہ جذبہ ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت میں اضافے، نوجوانوں کے مابین تبادلوں، تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون خصوصاً سارک کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پروفیسر یونس کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا جس پر پروفیسر یونس نے ماضی کی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جب بھی ملاقات ہوئی، ہم نے ہمیشہ سارک پر گفتگو کی۔ ہمارا ویژن ایک دوسرے سے مطابقت رکھتا ہے اور دونوں کے لیے سارک اولین ترجیح ہے۔

اسحاق ڈار نے باہمی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی معیشتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور بے شمار شعبے ایسے ہیں جہاں دونوں ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے پروفیسر یونس کی غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش خوش نصیب ہے کہ اسے ایسا رہنما میسر آیا ہے جو دنیا کے لیے مثال ہے۔

اسحاق نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی و بحری رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اکتوبر تک فلائی جناح کی جانب سے براہِ راست پروازوں کا آغاز متوقع ہے جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ڈھاکا کے لیے براہِ راست پروازیں بھی شروع ہوں گی۔

ڈپٹی وزیراعظم نے ڈھاکا قیام کے دوران توانائی و تجارت سے متعلق مشیروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں چیف ایڈوائزر کے خصوصی ایلچی برائے بین الاقوامی امور لطفے صدیقی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش پروفیسر یونس سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ تجارت میں اضافہ، ثقافتی و تعلیمی تبادلے اور علاقائی تعاون خطے میں امن و خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟