صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں تو ملک میں نئے صوبوں کا قیام خوش آئند قدم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے 12 صوبے بنائے جائیں یا 32، اگر اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو بسم اللہ کی جائے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں ملک میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ ملک کا نظام بہتر طریقے سے چلانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان کی ترقی اور بقا چاہیے تو انتظامی صوبے بنانے ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت 27 ویں ترمیم اور صوبوں کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے، جب کوئی خبر نہیں ہوتی تو اس طرح کے معاملات کو چلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سنگین خامی کا انکشاف ،کیا اب 27ویں ترمیم کیجائے گی؟

ابھی تک حکومتی سطح پر باضابطہ طور پر نئے صوبے بنانے کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی، تاہم میڈیا پر اس بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp