بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے مقام پر دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جو دریائے چناب میں شامل ہو کر بڑے ریلے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا، جس میں پہلی بار مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی مراسلے کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خط، سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی

ادھر بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے باعث قصور، پاکپتن اور بہاولنگر کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ قصور میں درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم نے سیلاب کی بروقت اطلاع دے کر قیمتی زندگیاں بچانے والے ہیروز کو مدعو کرلیا

اسی طرح سیالکوٹ میں دریائے توی اور نالہ ڈیک میں شدید طغیانی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے متعدد دیہات خالی کرا لیے ہیں، جبکہ ظفر وال اور گردونواح میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈز کے باعث صوبے میں 15 اگست سے اب تک مختلف حادثات میں 406 افراد جاں بحق اور 247 زخمی ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟