پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر غیر یقینی اور دباؤ کا ماحول رہا، جب کہ فیوچر کانٹریکٹس کے رول اوور کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

صبح 11 بج کر 40 منٹ پر 100 انڈیکس 148,864.19 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 628.86 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی ’پرافٹ ٹیکنگ‘ اور رول اوور ویک کے آغاز کی وجہ سے سامنے آئی ہے، جس ضمن میں تقریباً 77 ارب روپے مالیت کی بقیہ فیوچر پوزیشنز کو رول اوور کرنا ہے۔

رول اوور ویک دراصل وہ دورانیہ ہوتا ہے جب فیوچر ٹریڈنگ میں موجودہ معاہدے ختم کر کے اگلے مہینے کے نئے معاہدے کیے جاتے ہیں تاکہ سرمایہ کار اپنی پوزیشنز برقرار رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا

کاروباری سیشن کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز میں نمایاں سیلنگ پریشر دیکھا گیا، بڑی کمپنیوں جیسے حبکو، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی اور وافی کے شیئرز بھی مندی کا شکار رہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی ایکوٹی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب مضبوط کارپوریٹ منافع اور سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت کے باعث انڈیکس نے 151,262 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا اور ہفتے کے اختتام پر 149,493 پوائنٹس پر بند ہوا، جو ہفتہ وار بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال

بین الاقوامی سطح پر، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پیر کے روز بڑھ گئیں کیونکہ سرمایہ کار امریکی سود کی شرح میں کمی کے امکانات اور امریکی کمپنی اینویڈیا کے نتائج کے منتظر ہیں، جاپان کا نکی 0.6 فیصد، جنوبی کوریا کا انڈیکس 0.7 فیصد اور آسٹریلیا کا انڈیکس 0.4 فیصد بڑھا۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس جاپان کے علاوہ 1.1 فیصد بڑھا، جس کی قیادت چینی بلیو چپس نے کی، جو اس ماہ تقریباً 9 فیصد اوپر جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ