مریم ابو دقہ، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی خاتون صحافی کون ہیں؟

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مریم ابو دقہ، جو آج اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں، ایک ماں، صحافی اور طویل عرصے سے اسرائیلی مظالم کی چشم دید گواہ تھیں۔ وہ متعدد میڈیا اداروں سے وابستہ تھیں اور ان کے لیے رپورٹنگ کرتی تھیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انسانی جان بچانے کے لیے اپنی گردہ عطیہ کیا تھا۔

خاندان کی قربانیاں

مریم ابودقہ کے بھائی کو 2018 میں اس وقت اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا تھا جب وہ اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے غزہ: اسرائیل کا النصر اسپتال پر حملہ 4 فلسطینی صحافیوں سمیت 14 شہید

صحافتی خدمات

مریم ابودقہ انہی احتجاجی مظاہروں کی کوریج کر رہی تھیں جن میں اسرائیلی فوج نے 34 ہزار سے زائد پُرامن مظاہرین کو گولیوں اور گیس سے زخمی اور معذور کر دیا تھا۔ انہی مظاہروں کے دوران معروف فلسطینی پیرا میڈک رزان النجار کو بھی براہِ راست اسنائپر گولی مار کر شہید کیا گیا۔ وہ مریم ابودق کی قریبی دوست تھیں۔

مٹی سے رشتہ

مریم ابو دقہ کا آبائی قصبہ عباسان (خان یونس) اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل طور پر مٹایا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟