اسمارٹ فون ٹیسٹ سے ذیابیطس کے خطرات کی جانچ منٹوں میں ممکن

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار

یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔

پوک ڈاک کی لیڈ پروڈکٹ مینیجر سارہ این فرگوسن نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ جاننے میں مدد دینا ہے کہ وہ ذیابیطس کے خطرے میں ہیں یا نہیں، اور اس بنیاد پر وہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھا سکیں۔

سارہ این فرگوسن کے مطابق یہ ٹیسٹ مخصوص بایو مارکرز کی پیمائش کرتا ہے اور مریض اپنے نتائج اُسی دن اسمارٹ فون پر حاصل کر لیتے ہیں، ساتھ ہی یہ نتائج ان کے جی پی کو بھیجے جاتے ہیں تاکہ فوری فالو اپ ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار

تحقیقی عمل کے دوران مریضوں نے انگلی سے خون کا ایک قطرہ لے کر مائیکروفلوئڈک اسیے پر رکھا، جو ایک چھوٹا اور پورٹ ایبل نظام ہے۔ اس کے بعد مریضوں نے اسیے کو اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کیا اور تقریباً فوری طور پر نتائج حاصل کر لیے۔

سارہ این فرگوسن کا کہنا ہے کہ اگر مریض اپنی حالت جلد جان لیں تو خون میں شکر کی سطح کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں اور ذیابیطس کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔

لُٹن کے رہائشی 57 سالہ پیٹرک لارنس نے بتایا کہ انہیں اپنی بیماری کا اس وقت تک علم نہیں تھا جب تک انہوں نے جی پی سے رجوع نہ کیا۔ پیٹرک لارنس کے مطابق وزن کم کرنا 3 ماہ کا چیلنج تھا جس کے دوران انہوں نے تقریباً 28 کلو گرام وزن کم کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب ان کی ذیابیطس ریمیشن میں ہے تاہم وہ باقاعدگی سے چیک اپ کراتے رہتے ہیں تاکہ یہ سلسلہ برقرار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ