وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے ہیروز کے لیے 25لاکھ روپے فی کس انعام

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: غذر کا چرواہا وصیت خان ہیرو بن گیا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین

وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیکس پیش کیے اور انہیں گلگت بلتستان کے ہیروز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غذر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسا مربوط نظام تشکیل دیا جا سکے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سانحے کے وقت بروقت اطلاع دے سکے اور بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

وصیت خان، انصار اور محمد خان نے وزیرِ اعظم کی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کے فضل و کرم سے ممکن ہوا کہ وہ قیمتی انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے اور اس پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں ہیروز کو آج سرکاری مہمان بنانے کی ہدایت کی اور کل صبح کا ناشتہ وزیراعظم ہاؤس میں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب