سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کا پہلا مقامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘

سعودی عرب کی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی ہیومین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کا پہلا اسمارٹ چیٹ ایپلیکیشن ہیومین چیٹ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جو جدید عربی لسانی ماڈل (علَّام) سے تقویت یافتہ ہے، یہ اقدام مملکت کی عربی مصنوعی ذہانت کے میدان میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔

علّام خطے کا پہلا جنریٹو عربی لینگویج ماڈل ہے، جو مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیا گیا، اور اس میں 34 ملین پیرا میٹرز شامل ہیں۔

یہ ماڈل عربی فصحی کے ساتھ ساتھ مقامی لہجوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جبکہ خصوصی ڈیٹا پر تربیت کے باعث عربی سیاق و سباق کو اعلیٰ پیمانے پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے پر 40 سے زائد سعودی ماہرین ومحققین نے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیومن چیٹ: سعودی عرب میں تیار نیا مقامی مصنوعی ذہانت ماڈل لانچ کرنے کا اعلان

ہیومین کا اجرا سعودی عرب کو صارف سے تخلیق کار کی صف میں لے آیا ہے، جو نہ صرف مقامی سطح پر ٹیکنالوجی کے خود کفیل مستقبل کی بنیاد ہے بلکہ عالمی سطح پر عربی مواد کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp