ڈرامہ سریل ’تیرے بن‘ میں ’حیا کی توہین‘ پر مداح خوش

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ شائقین ہر گزرتے دن اس ڈرامہ سیریل کو زیادہ سے زیادہ پسند کر رہے ہیں

ڈرامے میں کہانی نے جو حالیہ موڑ لیا یہ ڈرامے کے اہم کردار ’مرتسم‘ کے مداحوں کے لیے کافی پریشان کن رہا کیوں کہ ’مرتسم‘ نے میرب کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم اب بھی وہ دونوں ڈرامہ سیریل کا حصہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharuha_Wahajian (@wahaj_x_sharuha)

 

ویسے ڈراما سیریل میں دونوں کرداروں میرب اور مرتسم کے مداحوں کو موجودہ منظر نامے سے شدید نفرت تھی۔ کیوں کہ مداح میرب اور مرتسم کے درمیان صلح اور خوش کن اختتام کے لیے بے چین ہیں۔

ڈرامے میں اس افسوسناک صورتحال کے درمیان مداحوں کو مرتسم اور حیا کا ایک مختصر سین انتہائی خوشگوار تھا جس میں حیا نے مرتسم سے پوچھا کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں؟

اس خاص منظر میں مرتسم نے اس کا طنز برداشت نہیں کیا اور کہا، ‘تم نے مجھ سے پوچھا کہ تم کیسی لگ رہی ہو؟’، میرا جواب یہ ہے، ‘تم زہریلی لگ رہی ہو‘ بالکل زہر لگ رہی ہو’۔ مداح ان الفاظ کا کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔

ڈرامے میں مداحوں کے لیے مسلسل نفرت کا باعث بننے والی حیا کی اس طرح توہین کو دیکھ کر مداح بے حد خوش ہوئے۔ مداحوں نے مرتسم کے جواب کو بہت سراہا اور کہا کہ مرتسم نے حیا کی توہین کر کے ان کو خوش کر دیا ہے۔

بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ جب مرتسم نے حیا کو زہریلی کہا تو وہ اصل میں زہریلی ہی لگ رہی تھی۔

اس جواب پر مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مرتسم کے جواب کو خوب تحسین بخشی اور دل کھول کر داد دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp