سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہوگا: ویرات کوہلی

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ان کے لیے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ توڑنا انتہائی جذباتی لمحہ ہوگا۔ ویرات کوہلی کو اس وقت سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے محض تین سنچریاں درکار ہیں۔

ایک وقت تھا کہ یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ کوئی بھارت کے لیجنڈ بلے بازسچن ٹنڈولکر کے ون ڈے کیرئیر کی 49 سنچریوں اور مجموعی طور پر 100 سنچریوں کے ریکارڈ کے قریب بھی پہنچ پائے گا۔

تاہم اب سچن ٹنڈولکر کے ون ڈے کیرئیر کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ ان کے ہم وطن 34 سالہ بلے باز ویرات کوہلی کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے محض تین سنچریاں درکار ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کا 49 ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ توڑنا ان کے لیے واقعی ایک ‘جذباتی لمحہ’ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ٹنڈولکر نے 49 ون ڈے سنچریاں مکمل کر کے اپنے کیریئر کا اختتام کیا جس میں ان کی آخری سویں عالمی سنچری بھی شامل تھی تو بہت سے لوگوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی بھی ‘لٹل ماسٹر’ کے اس ریکارڈ کے قریب بھی پہنچ پائے گا۔

تاہم 34 سالہ ویرات کوہلی کے پاس اب 274 ون ڈے میچوں میں 46 سنچریاں ہیں اور انہیں اپنے بچپن کے آئیڈیل اور ایک وقت کے ساتھی کے ریکارڈ تک پہنچنے کے لیے مزید تین سنچریاں درکارہیں۔

کوہلی سے جب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فوراً کہا کہ ’’یہ میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہوگا‘‘۔

اس گفتگو میں کوہلی نے اپنے بچپن کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بڑے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور کھیلوں کی اہمیت کوبھی اجاگر کیا۔

‘انہوں نے مزید کہا کہ کھیل آپ کو زندگی، نظم و ضبط اور منصوبہ بندی کی کچھ اقدار سکھاتا ہے۔ یہ آپ کی صیلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔ آپ کو ایک منفرد شخص بناتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کسی بھی پیشے سے ہوں، کھیلنے والے کی قدر اپنی جگہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کے فوائد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp