پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں 740 مرد، 336 خواتین اور 251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا معائنہ معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس کی بیماریوں اور دیگر امراض کے حوالے سے کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت مکمل طبی عملہ موجود تھا تاکہ ہر متاثرہ فرد کو معیاری طبی سہولت مہیا کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: زلزلے کے 19 برس بعد بھی بالاکوٹ بحالی سے میلوں پرے
پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کے لیے ہر لمحہ حاضر ہیں اور قدرتی آفات کے دوران اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کوششیں نہ صرف فوری امداد بلکہ متاثرین کے اعتماد اور سکون کا باعث بھی بنی ہیں۔
پاک فوج کا یہ جذبہ اور عوامی خدمت کا عزم یہ واضح کرتا ہے کہ ملک میں کسی بھی قدرتی آفت کے دوران فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔