شہدائے وطن کو سلام: کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی افواج کے دلیر سپوت کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

کیپٹن محمد علی قریشی شہید لاہور کے رہائشی تھے اور انہوں نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ 5 سال سے زائد عرصے تک انہوں نے دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، میر سرفراز بگٹی

29 سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ ان کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، اور ان کی جان کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ سر زمینِ پاکستان ہمیشہ محفوظ اور تابناک رہے۔

مزید پڑھیں: کیپٹن محمد علی قریشی سمیت 4 شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

جان سلامت رہے نہ رہے، سر زمینِ پاکستان سدا سلامت رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں