پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز-II کے تحت دیے گئے 1,011 لیپ ٹاپ ریکارڈ سے غائب ہیں۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ ان میں سے 784 لیپ ٹاپ برآمد کر لیے گئے ہیں، تاہم 227 لیپ ٹاپ تاحال لاپتہ ہیں۔ اس غفلت سے 12 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے، لیکن اب تک ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں پرائم منسٹر اسکیم میں تبدیلی، اب لیپ ٹاپ کیسے ملیں گے؟
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 179 لیپ ٹاپس کے ڈیٹا میں مسئلہ تھا، جو اب کم ہو کر 143 رہ گیا ہے۔ فی الحال صرف کراچی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے کیسز زیرِ جانچ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری
کمیٹی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایک ماہ کے اندر تمام لیپ ٹاپ واپس لائے جائیں، بصورت دیگر نقصان کی رقم ذمہ داران سے وصول کی جائے گی۔