پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ماضی کی طرح اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبا وطالبات ہی لیپ ٹاپ کے حق دار ہیں۔ رواں برس اسکیم کے لیے بجٹ میں 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن 20 جون 2023 تھی، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں کامیاب ہونے والے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق نئی درخواستیں اگلے سال 2024 میں لی جائیں گی۔

2024 میں ملنے والا لیپ ٹاپ جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ نے وی نیوز کو بتایا کہ 2024 کی اسکیم میں جو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے اس طرح کے لیپ ٹاپ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان میں لینووو کی جدید ٹیکنالوجی چپس ہوں گی جو لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھائیں گی۔

شیزہ فاطمہ نے مزید بتایا کہ 2024 میں تقسیم کئے جانے والے لیپ ٹاپ صرف روزمرہ استعمال کے لیے نہیں بلکہ پروفیشنل استعمال کے ہوں گے اور ویسے لیپ ٹاپ پاکستان میں اور کہیں نہیں ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش