فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگا، اسرائیلی وزیر خارجہ

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے لیے ’خودکشی‘ ثابت ہوگا۔

نیویارک میں کانفرنس آف پریزیڈنٹس آف میجر امریکن جویش آرگنائزیشنز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اب تک کتنے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم یا اس کا اعلان کرچکے؟

’یہ مہم مختلف ملکوں کی بائیں بازو کی حکومتوں، بشمول فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی قیادت میں چل رہی ہے۔ وہ ایک رُخ پیدا کرنا چاہتے ہیں،۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ:

’یہ حل اسرائیل کے نقطہ نظر سے تباہ کن ہے۔ اگر یہ نام نہاد فلسطینی ریاست یہودیہ اور سامرہ (اسرائیلی حکومت کی مغربی کنارے کے لیے اصطلاح) میں بنائی گئی تو ہمارے تمام شہری علاقے خطرے میں آ جائیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے متنازع توسیعی منصوبہ منظور کرلیا، فلسطینی ریاست کی سوچ ہی کو’مٹانے ‘ کا اعلان

گیڈون سار نے اعلان کیا کہ:

’یردن کے مغرب میں کسی بھی غیر ملکی ریاستی خودمختاری یا غیر ملکی فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کو قبول کرے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp