بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں راہوجا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری

دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات ایک کمسن طالبعلم حمزہ علی سے ہوئی۔ بلاول بھٹو نے محبت بھرے انداز میں بچے سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتا ہے۔

جواب سننے کے بعد بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارے پائلٹس نے دشمن کے جنگی طیارے گرائے تھے، تم بھی بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا,یہ دلچسپ اور حوصلہ افزا مکالمہ وہاں موجود افراد کے لیے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 3 محاذوں پر فتح حاصل کی، بلاول بھٹو زرداری

اسی موقع پر بلاول بھٹو نے ایک ننھی طالبہ سے بھی سوال کیا کہ وہ بڑی ہوکر کیا بننا چاہتی ہے۔ طالبہ نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ محنت کریں، انشااللہ بڑی ہوکر ایک اچھی ڈاکٹر بنیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp