پی وی اے آر اے کا پہلا اجلاس، کرپٹو ریگولیشنز کا لائحہ عمل طے

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے پہلے بورڈ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی 2018 کی ورچوئل کرنسیز پر پابندی واپس لینے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پی وی اے آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

اجلاس میں طے پایا کہ پی وی اے آر اے عالمی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معیارات کے مطابق فریم ورک تیار کرے گی۔ اس مقصد کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکس، ٹیکسیشن پالیسی، بین الاقوامی روابط اور قواعد و ضوابط کی تیاری کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

اتھارٹی نے ایک شکایتی پورٹل بنانے کی منظوری بھی دی جو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تعاون سے عوام کو سہولت فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ

وزیر خزانہ نے اس اقدام کو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم سنگِ میل” قرار دیا جبکہ بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف مالی شفافیت کو یقینی بنائے گا بلکہ جدت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی