پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن کان کنی کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر ملک کے واجبات کو اثاثوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم کردی گئی، اس کی ذمے داریاں کیا ہیں؟

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے افتتاحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کونسل کے لیے ایک جامع وژن اور مشن پیش کیا۔

بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مائننگ کے لیے پاکستان کی اضافی بجلی سے فائدہ اٹھانے کا تصور پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ممکنہ طور پر ملک کے واجبات کو اثاثوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سی ای او نے پاکستان کے کرپٹو منظر نامے کی موجودہ صورتحال اور کرپٹو کرنسیوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے چیلنجوں اور رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں کرپٹو اسپیس میں پاکستان کی ناقابل استعمال صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب

بلال بن ثاقب نے ریگولیٹری ماڈلز کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کے منفرد سیاق و سباق کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر

سینیٹر اورنگزیب نے اس وژن کو سراہا اور ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا میں پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے میں کونسل کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل ایک امبریلا پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور ریگولیٹری اداروں کو ایک جامع ، ذمہ دار اور آگے بڑھنے والے کرپٹو ریگولیٹری فریم ورک کی طرف مل کر کام کرنے کے لیے متحد کرے گی۔

سینیٹر اورنگ زیب نے کہا کہ یہ ہماری معیشت کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل باب کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک شفاف اور مستقبل کے لیے تیار مالیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں جو سرمایہ کاری کو راغب کرے اور ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنائے اور پاکستان کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں رہنما کے طور پر عالمی نقشے پر لائے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ پاکستان عالمی بہترین طریقوں سے سیکھ سکتا ہے لیکن ملک کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کے کاروباری اور محصولات کے ماڈل کی جڑیں مقامی حقائق سے جڑی ہوں۔

انہوں نے مختلف اداروں اور گروہوں کے ذریعہ کیے گئے موجودہ کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت کی بھی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

کونسل کے ارکان بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور وفاقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون کے سیکرٹریز نے بھی تبادلہ خیال میں حصہ لیا اور ایک واضح ریگولیٹری فریم ورک، قانون سازی اور لائسنسنگ نظام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں صارفین کے تحفظ، بلاک چین کان کنی اور قومی بلاک چین پالیسی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟

اس موقعے پر رول آؤٹ کی ترتیب، پائلٹ پروگرام چلانے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اپنے معاشی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے بلاک چین اور کرپٹو کرنسیز کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں