عمران خان کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہاکہ میرے استعفے پر عمران خان نہیں مانے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا، جس میں کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ عمر ایوب اور شبلی فراز عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے ہیں، عمران خان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے محمود اچکزئی کا نام آج پھر دہرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عہدے سے الگ ہورہے ہیں، اور اب صرف قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی، علیمہ خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی روایتی سیاست دان، جاگیردار یا صنعتکار نہیں بلکہ ایک عام خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور اپنے مختصر خاندان کے ساتھ پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر طرح کے حملے برداشت کیے ہیں۔ ’آج پیش آنے والے ایک واقعے نے دو ٹوک فیصلے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ میری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟