سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی نے 26 اگست کو اپنی منگنی کا اعلان کیا، جس میں ٹیلر کی انگوٹھی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ اس کی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے لے کر ایک ملین ڈالر تک بتائی گئی ہے، تاہم یہ دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی منگنی کی انگوٹھیوں میں شامل نہیں۔

ٹیلر کی انگوٹھی کو Kindred Lubeck اور Artifex Fine Jewelry نے ڈیزائن کیا، اور یہ Old Mine Brilliant Cut ڈائمنڈ سے مزین ہے، جو جدید اور کلاسیکی انداز کا حسین امتزاج ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی انگوٹھیاں ماریا کیری کی 35 قیراط کی $10 ملین ڈالر والی انگوٹھی، ایلزبتھ ٹیلر کی 33.19 قیراط کی $8.8 ملین ڈالر والی انگوٹھی، اور کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگیز کی 37 قیراط کی $5 ملین ڈالر والی انگوٹھی ہیں۔

دیگر مشہور شخصیات میں جیورج اور امال کلونی کی 7 قیراط کی $750,000 کی انگوٹی، گچی مینی کی 60 قیراط کی $1 ملین ڈالر والی انگوٹھی اور کئی دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے منگنی کا اعلان کردیا، ساڑھے 5 لاکھ ڈالر کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی

ٹیلر اور ٹریوس نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے انگریزی استاد اور آپ کے جِم استاد شادی کر رہے ہیں۔ یہ منگنی اور انگوٹھی کی قیمت نے مداحوں اور شوبز میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp