گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے منگنی کا اعلان کردیا، ساڑھے 5 لاکھ ڈالر کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:
’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟

وِنٹیج اسٹائل انگیجمنٹ رنگ کی تفصیلات

ماہرین کے مطابق یہ رنگ وِنٹیج (Victorian Era) سے متاثرہ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔

اس میں 8 کیرٹ کا اینٹیک کُشن کٹ ڈائمنڈ جڑا ہے، جس کی F کلر اور VS1 کلیئرٹی ہے۔

یہ رنگ 18 قیراط پیلے سونے (Yellow Gold) میں ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔

مرکزی ہیرا نیڈل پوائنٹ پرانگز سے سیٹ کیا گیا ہے جبکہ کندھوں پر چھوٹے ہیروں اور نفیس نقش و نگاری نے اس کی خوبصورتی بڑھا دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

پاپ میوزک کی ملکہ کو پہنائی گئی انگوٹھی کتنی مہنگی ہے؟

جیولری ماہرین کے مطابق اس رنگ کی ممکنہ قیمت 5 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر لگائی گئی ہے۔

دیگر ماہرین نے اس کی قیمت 2.5 لاکھ ڈالر سے 5 ملین ڈالر تک بھی بتائی ہے، جو ہیرے کے حجم اور نایابیت پر منحصر ہے۔

جیولری ماہر بینجمن خوردی پور  کے مطابق:
’یہ رنگ وکٹورین دور کے نازک اور حسین ڈیزائن کی بہترین جھلک ہے۔ ہاتھ سے کی گئی نقش و نگاری اور پرانے زمانے کی کاریگری اس رنگ کو منفرد بناتی ہے۔ یہ اس سال کی سب سے خوبصورت سیلیبریٹی انگیجمنٹ رنگ ہے۔‘

ٹیلر سوئفٹ اور کیلسی کا رومانوی تاریخ

سوئفٹ اور کیلسی کی ملاقات 2023 میں ہوئی اور یہ رشتہ رفتہ رفتہ مضبوط ہوتا گیا۔

سوئفٹ کو اکثر این ایف ایل کے میچز میں کیلسی کی فیملی کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ کیلسی نے بھی سوئفٹ کے عالمی ٹور میں اُن کا ساتھ دیا۔

دونوں نے اس دوران میڈیا کے دباؤ کے باوجود اپنے تعلق کو فطری لیکن خفیہ انداز میں آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیے ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت

اس سال، ٹیلر نے اپنی 12ویں میوزک البم “The Life of a Showgirl” کے ریلیز کا اعلان بھی کیا۔

فیشن ناقدین کے مطابق یہ انگوٹھی ٹیلر سوئفٹ کے رومانوی اور کلاسیکی انداز کے عین مطابق ہے اور امکان ہے کہ آنے والے برسوں میں شادی کے زیورات کے نئے رجحانات قائم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم