وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: جاپانی شہر میں روزانہ صرف 2 گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تجویز زیر غور
انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔
تارو کاٹو نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور جاپان کے سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں معاشی پراجیکٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سستی لیبر مارکیٹ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔