انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، بھارت کے شبمن گل پہلے، روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں 2 درجے ترقی پاکر 25ویں نمبر پر آگئے ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 592 ہیں، شاہین شاہ آفریدی 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس 593 ہیں، فخر زمان بدستور 28ویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان آغا 38ویں، امام الحق 40ویں اور نوجوان صائم ایوب 55ویں نمبر پر 503 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم عبداللہ شفیق ایک درجہ گر کر 99ویں نمبر پر آگئے ہیں اور ان کے پوائنٹس 419 ہیں۔
Australia’s batters climb the ICC Men’s ODI Rankings after their record 431-run blitz against South Africa 😮https://t.co/KlorL2XW5I
— ICC (@ICC) August 27, 2025
دنیا بھر کے بیٹرز میں سرفہرست شبمن گل 784 پوائنٹس اور روہت شرما 756 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 739 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے
بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں اور وہ بھارت کے محمد سراج کے ساتھ ہم پلہ ہیں، دونوں کے پوائنٹس 593 ہیں۔
حارث رؤف 29ویں، ابرار احمد 39ویں جبکہ نسیم شاہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 45ویں نمبر پر آگئے ہیں جن کے پوائنٹس 491 ہیں۔ اسپنر محمد نواز 67ویں اور محمد وسیم جونیئر 75ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ کے ٹاپ پر سری لنکا کے مہیش تھیکشنا اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج 671 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ترقی، ٹی20 میں تنزلی
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی حالیہ سیریز کے بعد کچھ نمایاں تبدیلیاں بھی آئیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 11ویں نمبر پر، مچل مارش 44ویں، کیمرون گرین 78ویں اور جوش انگلس 64ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی 6 درجے اوپر آکر 28ویں نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے شون ایبٹ اور نیتھن ایلس نے بھی بڑی جست لگائی ہے۔














