شوہر نے 7سال کی عمر میں مجھےمس ورلڈ جیتتے ہوئے دیکھا، پریانکا چوپڑا

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کاکہنا ہے کہ  2000میں جب انہوں نے لندن میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا تو نک جونس( ان کے شوہر) نے انہیں 7سال کی عمرمیں مقابلہ جیتتے ہوئے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس سے یکم دسمبر2018کو راجستھان میں ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی۔

ان کی شادی کو 4سال ہو چکے ہیں، ان کی ایک بیٹی مالٹی میری جونس بھی ہے جو جنوری 2021میں پیدا ہوئی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے نک جونس اور اپنی عمر کے درمیان فرق کے حوالے سے بات کی ۔

سابقہ مس ورلڈ نے کہا کہ نک جونس کی والدہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مجھے مقابلہ حسن جیتتے ہوئے دیکھا تھا۔

اداکارہ کی ساس نے بتایا کہ نک جونس کے والد کو مقابلے دیکھنے کا بہت شوق تھا اور نک ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمہیں مقابلہ جیتتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔

پریانکا چوپڑا اپنی ساس کی بات سن کر حیران ہوئیں اور کہا کہ یہ بہت عجیب تھا مقابلہ حسن کے لیے، میں  لندن میں تھی اور نک جونس کی فیملی ٹیکساس میں تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی عمر اس وقت 17 سال  تھی اور نک جونس 7سال کا انہیں مقابلہ جیتتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔

پریانیکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ 22سال پہلے کی بات ہے جو ان کے لیے ناقابل تصور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jerry x Mimi 😍 (@jerryxmimi)

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نےکچھ عرصہ سے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک طرف دھکیلا جا رہا تھا اور لوگوں نے انہیں کاسٹ کرنا بند کر دیا تھا۔ بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ انہوں نے اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی اداکارہ حال ہی میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ویب سیریز سیٹیڈل میں نظر آئی تھیں جس میں وہ نادیہ سِن نامی جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ ہالی وڈ کی نئی فلم ہیڈ آف اسٹیٹ میں اداکار ادریس ایلبا اور جون سینا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیے:ناک کی غلط سرجری کے باعث 3فلموں سے نکال دیا گیا تھا،پریانکا چوپڑا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن