باجوڑ میں افغان مہاجرین کے لیے خصوصی اقدامات، معیاری کھانا اور مکمل ریلیف سروسز

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باجوڑ پولیس نے میں افغان مہاجرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں معیاری کھانا اور مکمل ریلیف کیمپ سروس بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی کلیئرنس مکمل، حالات معمول پر لوٹ آئے

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرین کے لیے کرسیاں واٹر کولر اور شربت کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہم نے جگہ جگہ شکایت کے لیے سیلز قائم کیے ہیں جبکہ ہر روز 1600 سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سینٹر میں 56 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین کی سہولت کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ متاثرین کو 2 وقت کا معیاری کھانا فراہم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے: باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری، دفعہ 144 نافذ

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا بھی متاثرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے تمام محکمے تعاون کر رہے ہیں۔ دیکھیے مصباح الدین کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ