29 اگست سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب

29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جب کہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہوگا۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپ کو کس قسم کی مدد چاہیے؟

ادارے نے مزید خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آندھی اور بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp