پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر یوہان ویڈیفُل کے درمیان گزشتہ شب ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
اس دوران خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔