وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف اضلاع میں جا کر عوامی مسائل کا براہِ راست جائزہ لیں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
اس سلسلے میں 12 وزرا کی مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
وزرا کی ذمہ داریاں اور اضلاع
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کو لاہور اور شیخوپورہ کے دورے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ بلال یاسین کو ننکانہ صاحب اور قصور کا جائزہ لینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ نارووال اور شکرگڑھ کے علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا اور متاثرہ صورتحال پر حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ pic.twitter.com/8uuAo4yeLV
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 28, 2025
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ خواجہ عمران نذیر فیصل آباد ڈویژن کی نگرانی کریں۔
ڈویژنز اور اضلاع کی تقسیم
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزرا کی ڈیوٹیوں کی تقسیم کے مطابق شافع حسین کو گجرات کا دورہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، کاظم علی پیرزادہ بہاولپور میں انتظامی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کے سیلابی صورتحال جاننے کیلئے دورے۔۔۔ pic.twitter.com/67fkcRQT82
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 28, 2025
شیر علی گورچانی ڈیرہ غازی خان جائیں گے جبکہ عاشق کرمانی کو ساہیوال ڈویژن بھیجا گیا ہے۔
اسی طرح ذیشان رفیق اور رمیش سنگھ گوجرانوالہ ڈویژن کی نگرانی کریں گے۔ صہیب ملک کو سرگودھا، رانا سکندر کو ملتان اور بلال اکبر کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عوامی مسائل کے حل پر زور
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وزرا عوامی مسائل کے حل اور فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کابینہ اجتماعی طور پر عوام کے درمیان موجود رہے گی اور زمینی حقائق کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔