ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال کر دی گئیں

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران شر پسند عناصر ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ آور ہوئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور اس کی عمارت کو آگ لگادی تھی۔ ریڈیو پاکستان کی نشریات متاثر ہونے پر معطل کر دی گئی تھیں۔ تاہم آج دوبارہ ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال کر دیی گئیں۔

9 مئی کو شر پسندوں کی جانب سے ملک میں مختلف سرکاری املاک کو نشانہ بنایا گیا، ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا گیا اورعمارت کو نقصان پہنچایا گیا۔

شر پسندوں نے توڑ پھوڑ کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی تھی، اسٹاف پر تشدد بھی کیا جس کے نتیجے میں ریڈیو پاکستان کی نشریات معطل کر دی گئیں۔

پاکستان آرمی نے فوری طور پر ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات کی بحالی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال کرا دیں۔

پاک آرمی کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی نشریات بحال کرنے کے لیے ’بجلی کی فوری بحالی، صفائی کے انتظام کے لیے 100 سے زائد عملے کی فراہمی، ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت اور ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی۔‘

اس کے علاوہ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی مہیا کی گئی۔ پاکستان آرمی کے افسران کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں اپنا کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔

یاد رہے 10 مئی کی سہ پہر ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگائی گئی تو یہ پاکستان کی سب سے بڑی خبر بن گئی تھی ۔ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک 24 سیکنڈ کی ویڈیو جس میں ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت شعلوں میں لپٹی ہوئی نظر آتی ہے اور آسمان کی طرف اٹھتے بادل ایک دردِ دل رکھنے اور پشاور ریڈیو کی تاریخ سے آگاہ فرد کو دل گرفتہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں عمران خان کی اسلام آباد میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تو ریڈیو پاکستان پشاور سے ملحقہ احاطے میں چاغی پہاڑ کے ماڈل کو بھی آگ لگا دی گئی۔

ریڈیو پاکستان کی کم و بیش 45 کنال پر مشتمل موجودہ عمارت پشاور کے انتہائی حساس علاقے میں واقع ہے۔ ریڈ زون قرار دیے گئے اس علاقے میں جی ٹی روڈ پر ریڈیو کے ارد گرد کور کمانڈر ہاؤس، پشاور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس اور صوبائی اسمبلی سمیت تاریخی قلعہ بالا حصار واقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری

مدینہ منورہ کا عالمی اعزاز، یونیسکو نے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شامل کرلیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، قیام امن کے لیے جرگہ بلانے کا فیصلہ

بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے

ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق

ویڈیو

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟