صوبے کا 200 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 200ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے پاکستان کے تینتالیس فیصد رقبے پر مشتمل صوبے کی ترقی ایک مشکل اور صبر آزما عمل ہے۔ وہ یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام پاکستان پریس فاؤنڈیشن اور بین الاقوامی تجارتی مرکز نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا عمل عالمی ترقیاتی شراکت داروں اور وفاقی حکومت کی مکمل معاونت کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلا خواتین کی معاشی خودمختاری اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے وقف مالیاتی فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، جو ایک بڑی پیش رفت ہے۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ناقص حکمرانی اور بدعنوانی کی وجہ سے نوجوانوں کا ریاست سے فاصلہ بڑھا، جس کے باعث احساسِ محرومی نے جنم لیا۔ تاہم اب حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور مکالمے کے ذریعے دوبارہ ریاست کے قریب لایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کے تحت روزگار، کاروباری مواقع اور بلاسود قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے سولہ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، ویسے ویسے نوجوانوں پر مزید سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ انہیں خودمختار بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت سے شکایات اور ناراضگی کو سمجھا جا سکتا ہے، لیکن ریاست کو مجرم نہ ٹھہرایا جائے، کیونکہ ریاست سب کی ماں کی مانند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چند سومسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پر آبادی کا غیر معمولی دباؤ موجود ہے، جس کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس دباؤ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صوبے کے دیگر ڈویژنل صدر مقاموں پر بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں کی توسیع کے لیے اب سرکاری اراضی کو مہنگے داموں خریدنے کا سلسلہ بند کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے غیر ترقیاتی اخراجات میں چودہ ارب روپے کی بچت کی گئی، جو حکومت کی مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر اور معیاری زندگی فراہم کی جائے، اور اس مقصد کے لیے اچھی حکمرانی کا قیام ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ چھوٹے کاروباروں سے متعلق لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ

ڈھاکا میں ماریا بی آؤٹ لیٹ کا افتتاح، بنگلہ دیش میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی خواتین فیشن برانڈ قرار

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

ورلڈ کرکٹ فیسٹیول: پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، مصافحہ کی بحالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے