اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 میں 500 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت کی سمت مثبت ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25-2024ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے جن کے مطابق بینک نے 2 ہزار 500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ گوشوارے آڈیٹرز کی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کے تحت وفاقی حکومت اور پارلیمان کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات
رپورٹ کے مطابق قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے مطابق اختصاص کے بعد 2 ہزار 428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا۔














