پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا حصہ ہوں گی

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیڈاس نے یوای ایف اے چیمپیئنز لیگ اور ویمنز چیمپیئنز لیگ کے لیے پاکستان میں تیارکردہ نئے آفیشل میچ فٹبالز متعارف کرا دیے ہیں، یہ اجرا چیمپئنز لیگ پلے آف میچز کے اختتام کے فوراً بعد کیا گیا۔

ایڈیڈاس کے مطابق مردوں کے ایڈیشن کا ڈیزائن رات کے آسمان سے متاثر ہے جبکہ ویمنز ایڈیشن شمالی روشنیوں اور خلا کی گہرائیوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

دونوں فٹبالز کو فٹبال اسٹارز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو آئندہ مئی میں بداپیسٹ اور اوسلو میں ہونے والے فائنلز کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار

مردوں کے ایڈیشن بال سنہری اور نیلے رنگ کی جھلک کے ساتھ ہاتھ سے بنائے گئے برجوں کی علامتوں سے مزین ہے، جو ہیروازم اور تقدیر کی عکاسی کرتا ہے۔

ویمنز ایڈیشن کے لیے تیارکردہ فٹبال میں سفید ستاروں کے درمیان گہرے جامنی رنگ، نین گرین کے شیڈز اور بہتی ہوئی لکیریں شامل ہیں، جو ناردرن لائٹس کی جھلک پیش کرتی ہیں، جبکہ گہرے خلا کی چمک کو ابھارتے ہوئے گلابی اور سفید روشن ستارے ڈیزائن کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار ’نولبرٹو سولانو‘ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

دونوں فٹبالز پر ایڈیڈاس کا بیج اور چیمپئنز لیگ کے لوگوز موجود ہیں، کارکردگی کے اعتبار سے یہ فٹبالز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ پرزما سطح کا ڈیبوسڈ پیٹرن درستگی اور کنٹرول بڑھاتا ہے، جبکہ تھرملی بونڈڈ سیم لیس ڈیزائن اسے زیادہ پائیدار اور یکساں بناتا ہے۔

بال کا مرکز سی ٹی آر کور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو درستگی اور شکل برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس میں زیرو ویسٹ قدرتی ربڑ بلیڈر اور پی ای ایس فیبرک سے مضبوط کیا گیا ڈھانچہ شامل ہے۔

ایڈیڈاس کے مطابق 26-2025 کے یہ ایڈیشنز چیمپئنز لیگ کی تاریخ کے سب سے ماحول دوست فٹبالز ہیں، جن کی تیاری میں ری سائیکل پولی ایسٹر، پانی پر مبنی روشنائی اور زیادہ تناسب میں بایو بیسڈ میٹریل جیسے مکئی کے ریشے، گنے، لکڑی کا گودا اور ربڑ استعمال کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟