پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) نے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کی اسپانسرشپ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ناروے کپ 2025 میں ان کی شرکت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم کو فراہم کردہ پیشہ ورانہ اسپورٹس ویئر اور کھیلوں کا سامان عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

تقریب میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر برائے پاکستان عرفان نذیراوغلو،TIKA پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تنا، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی، ٹیم کے کھلاڑیوں اور ترکیہ و پاکستان کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

’کھیل برائے ترقی‘محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صالحہ تنا نے کہا یہ اسپانسرشپ صرف ایک کھیل کی سرگرمی نہیں بلکہ ان بچوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی امید ہے۔ ناروے کپ میں ان کی شرکت ترکیہ کے عوام کی جانب سے یکجہتی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔‘

انہوں نے مسلم ہینڈز کے ’کھیل برائے ترقی‘ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ TIKA کو اس مشن میں شراکت پر فخر ہے۔

ترکیہ، پاکستان تعلقات: ترقیاتی منصوبوں سے بھائی چارے تک

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے کہا کہ ’اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی کامیابی اب محض ایک خواب نہیں، حقیقت بن چکی ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ TIKA نے گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان میں تقریباً 700 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، جو ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کا ثبوت ہیں۔

مسلم ہینڈز کی کاوشیں اور کھلاڑیوں کی امیدیں

مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی نے کہا کہ ان کی تنظیم برسوں سے پسماندہ بچوں کی فلاح، بحالی اور معاشرتی انضمام پر کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق TIKA کی اسپانسرشپ صرف مالی معاونت نہیں بلکہ بین الاقوامی بھائی چارے کا عملی مظہر ہے۔

ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عبیداللہ نے کہا کہ ’ہم ہزاروں نوجوانوں میں سے سخت انتخابی عمل سے گزر کر منتخب ہوئے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔ ہم TIKA اور مسلم ہینڈز کے شکر گزار ہیں۔‘

ناروے کپ 2025 میں پاکستانی ٹیم وہ پیشہ ورانہ کٹس اور کھیلوں کا سامان استعمال کرے گی جو TIKA نے فراہم کیا ہے، جن پر TIKA کا لوگو نمایاں ہوگا، جو میدان میں ترکیہ کے تعاون کو اجاگر کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم